شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمتِ اسلام شاہ سلمان کو دیاگیا

 شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمتِ اسلام شاہ سلمان کو دیاگیا

ریاض :رواں سال شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمتِ اسلام سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دیا گیا ہے۔ شاہ سلمان کو یہ اعزاز حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی دیکھ بھال اور خدمت ، سیرت نبوی پر توجہ ، سیرت نبوی کے تاریخی اطلس کے منصوبے کے لیے سپورٹ اور اسلامی اور عرب دنیا کو درپیش مشکل حالات کے مقابلے کے لیے ان کی کوششوں کے پیشِ نظر عطا کیا گیا ہے۔
یہ اعلان خادم حرمین شریفین کے مشیر ، مکہ مکرمہ کے گورنر اور شاہ فیصل عالمی ایوارڈ کی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے 1438ہجری / 2017 کے لیے پانچ شعبوں میں ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کو بیان کرتے ہوئے کیا۔ مجموعی طور پر یہ 39 واں شاہ فیصل ایوارڈ ہے۔