فولکس واگن امریکا کو 4 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر تیار

فولکس واگن امریکا کو 4 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر تیار

برلن: گاڑیاں بنانے والی معروف جرمن کمپنی والکس ویگن ڈیزل گاڑیوں میں مضر صحت گیس کے اخراج جانچنے کے طریقہ کار میں جعل سازی کے جرم میں امریکا کو چار ارب ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ ادا کرنے پر تیار ہوگئی ہے۔

کمپنی اس سے پہلے امریکاکی ماحولیات کی ایجنسی کو 16ارب سے زیادہ جرمانہ ادا کر چکی ہے اور اس طرح جعل سازی کی وجہ سے کمپنی کا مجموعی نقصان 19 ارب ڈالر سے تجاویز کر جائے گا۔ بعض ماہرین نے کہا ہے کہ کمپنی کا مجموعی نقصان 21 ارب ڈالرتک ہو سکتا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم کا بھی اعتراف کرے گی۔

مصنف کے بارے میں