معمر چینی شہری کا 129منٹ برف میں رہنے کا ریکارڈ

معمر چینی شہری کا 129منٹ برف میں رہنے کا ریکارڈ

شنگھائی: چین میں ایک شخص نے 129منٹ برف میں رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

چین کے وسطی صوبے ہنان کے علاقے ڑہانگ جیاجی میں واقع دنیا کے بلند اور طویل گلاس برج پر ایک خون جماد ینے والے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں58 اور60 سال کے دو مقامی باشندوں شین کیسائی اور جن سونگ ہاو نے حصہ لیا۔ اس خون جما دینے والے مقابلے میں دونوں شرکاء کو برف سے بھرے ایک ڈبے میں زیادہ سے زیادہ وقت تک بیٹھے رہنا تھا۔

مقابلے کے 123ویں منٹ میں جن سونگ ہاو ہمت ہار کر اٹھ کھڑے ہوئے جبکہ شین کیسائی نے129 منٹ برف کے ڈبے میں بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

مصنف کے بارے میں