چین کا طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کے سمندروں میں داخل

چین کا طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کے سمندروں میں داخل

بیجنگ: چین کا ’ایئر کرافٹ کیرئر‘ یا طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کے سمندروں میں داخل ہو گیا ہے۔

اس کے رد عمل میں تائیوان کی جانب سے بدھ کو علی الصبح جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیش رفت سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چینی بحری جہاز در اصل تائیوان کی سمندری حدود میں نہیں بلکہ اُس حصے میں داخل ہوا ہے، جو تائیوان کی فضائیہ کے دائرے میں آتی ہے۔

گزشتہ روز ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ تائی پے حکومت نے چینی بحری جہاز پر نظر رکھنے کے لیے متعدد ایف سولہ لڑاکا طیارے روانہ کر دیے ہیں تاہم وزات دفاع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ بیجنگ حکومت امریکا کے دورے کے دوران تائیوان کی خاتون صدر کے ساتھ نو منختب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کے ديگر اعلیٰ ارکان کی حالیہ ملاقاتوں کے سبب کافی نالاں ہے۔

مصنف کے بارے میں