کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے لیکن کراچی کے پاس خود کچھ نہیں، وسیم اختر

کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے لیکن کراچی کے پاس خود کچھ نہیں، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے مگر خود اس کے پاس کچھ نہیں اگر انتظامی اور مالیاتی اختیارات ملیں تو ماضی ی طرح اب بھی کارردگی دکھا سکتے ہیں۔کراچی چیمبر آف امرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کراچی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہم ماضی کو بھلا کر مخلصانہ طور پر کام کرنا چاہتے ہیں اور تمام تر راوٹوں ے باوجود کراچی کی خدمت کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہم یہاں پیسے لینے نہیں آئے بلہ صرف آپ کا تعاون اور سرپرستی چاہتے ہیں۔میئر کراچی نے کہا ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے بہت سی تجاویز لے کر یہاں آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے لوگ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ صرف میں میئر نہیں ہوں بلہ آپ سب بھی کراچی کے میئر ہیں آپ لوگ میرے ساتھ آجائیں تو اختیارات ہی اختیارات ہوں گے۔