شاہ رخ اورسلمان خان مداحوں کی خواہش پوری کرنے جا رہے ہیں

شاہ رخ اورسلمان خان مداحوں کی خواہش پوری کرنے جا رہے ہیں

ممبئی:بولی وڈ کے سُپر خانز( شاہ رخ   اورسلمان خان) آخری بار 1998 میں ریلیز ہوئی فلم”کچھ کچھ ہوتاہے”میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اس کے بعد ان دونوں اسٹارز کودوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کاموقع کبھی نہیں ملا۔دونوں کے مداحوں کی شدید خواہش تھی کہ ان کے پسندیدہ اداکار پھر سے ایک ساتھ کام کریں ،اب لوگوں کی خواہش پوری ہونے کے قریب ہے۔

بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کنگ خان سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں ،مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔  اس  کردارکے لیے  پہلے ماضی کے معروف اداکار شتروگھن سنہا کا نام لیا جا رہا تھا لیکن   سلمان نے فلم کے ہدایت کار کبیر خان سے کہا کہ شاہ رخ کو اس کردار میں لے لیا جائے۔اس حولے سے جب کبیر خان کی اہلیہ منی ماتھور سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتیں ،نہ ہی اس بارے میں کوئی بیان دے سکتی ہیں ۔واضح رہے کہ ٹیوب لائٹ کے علاوہ دونوں خانز بگ باس سیزن 10 کے سیٹ پر بھی  ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ،جہاں شاہ رخ اپنی فلم “رئیس”کی تشہیرکریں گے۔

 

مصنف کے بارے میں