جلد کو دوبارہ جوان کرنے کا طریقہ دریافت

جلد کو دوبارہ جوان کرنے کا طریقہ دریافت

نیو یارک : سائنس دانوں کا جلد کو جوان رکھنے کیلئے خلیوں کی  دوبارہ افزائش کا طریقہ ڈھونڈ نکالتے ہی جھریوں کا معاملہ ماضی کا حصہ بن سکتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت نہ صرف بڑھتی عمر کا علاج کرسکتی ہے  بلکہ یہ زخموں کو بھرنے کے ساتھ انہیں بے داغ کرنے کا راستہ بھی ہموار کرسکتی  ہے۔

فیٹ خلیے جو ایڈی پوسائٹس کہلاتے ہیں، عموماً جلد میں پائے جاتے ہیں لیکن جب داغ پڑتے ہیں اورعمر بڑھتی ہے تو ختم ہو جاتے ہیں۔ان فیٹ خلیوں کا نہ ہونا بوڑھے لوگوں کے چہرے پر مستقل جھریوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔

لیبارٹری تحقیق میں معلوم ہوا کہ بون مورفو جینیٹک پروٹین(بی ایم پی)  نامی اہم مالی کیول کس طرح جلد کو بے داغ اور ہموار کرتا ہے۔ بی ایم پی، مایوفائبرو بلاسٹس نامی داغ بنانے والے خلیے جو زخم کو بھرتے ہیں ، ان کو ایڈی پوسائٹس میں تبدیل کرتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پہلے یہ سمجھاجاتا تھا کہ مایا فائبروبلاسٹس کسی  دوسری قسم کا خلیہ بننے کے قابل نہیں۔ لیکن ان کے کام نے بتایا کہ وہ یہ قابلیت رکھتے ہیں کہ ان خلیوں کو ماہرانہ طور پر ایڈی پو سائٹس میں تبدیل کر سکیں۔

مصنف کے بارے میں