شراپووا کی ٹینس میں واپسی، 26اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی

شراپووا کی ٹینس میں واپسی، 26اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی

اسٹٹ گارٹ: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اپریل میں ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ماریا شراپووا نے گذشتہ برس جنوری میں آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد ڈوپنگ کا انکشاف ہوجانے کے بعد انھوں نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی۔ان پر 15 ماہ کی ڈوپنگ معطلی اپریل میں مکمل ہوگی، 29 سالہ سابق ورلڈ نمبرون کو مارچ میں دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی تاہم اپیل کیے جانے پر اکتوبر میں یہ سزا کم کردی گئی تھی۔جرمن ایونٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا تاہم ماریا اپنی پابندی کی سزا مکمل ہونے کے بعد 26 اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی۔شراپووا کو وائلڈ کارڈ انٹری ملے گی، سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپس آئوں گی ۔واضح رہے کہ انھوں نے 2012 سے 2014 تک لگاتار تین بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔