’’کرش 4‘‘ میں سپر ہیروئن کے کردار کی پیشکش نہیں ہوئی، کترینہ کیف

’’کرش 4‘‘ میں سپر ہیروئن کے کردار کی پیشکش نہیں ہوئی، کترینہ کیف

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’کرش 4‘‘ میں سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں لیکن انہیں فلم کی پیشکش نہیں کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ’’کرش‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم میں جس طرح کنگنا رناوت سپر ہیروئن تھیں، اسی طرح نئی فلم میں بھی ایک ایساکردار ضرور ہوگا، میں سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں تاہم مجھ سے فلم کے لئے رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشکش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ فلموں میں اداکارائوں کے لئے ایکشن پر مبنی کردار لکھے جا رہے ہیں، اسی لئے وہ اپنی نئی فلم میں ایکشن مناظر میں دکھائی دیں گی۔