" خواہش ہے کہ پنجابی فلموں کا دور دوبارہ واپس آئے" :فلم سٹار شان

لاہور:فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ شدید خواہش ہے کہ پنجابی فلموں کا دور دوبارہ واپس آئے ،موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جن میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے اس لئے خواہش ہے کہ یہ دور واپس آ جائے پنجابی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو بڑا سہارا دیا اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا ہمیں کسی کی بھی نقل کرنے کی بجائے اپنے معاشرے اور ثقافت کو مدنظر کھتے ہوئے سکرپٹ تیار کرنا ہوں گے۔