واٹس ایپ نے نیا ویڈیو فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے نیا ویڈیو فیچر متعارف کروادیا

نیویارک:ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت اور میسنجر کے طور پر استعمال ہونیوالی ایپ واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچرمتعارف کروا دیا گیا ہے جس سے آپ ایک بٹن کے ذریعے وائس کال سے ویڈیو کال پر منتقل ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا اضافہ ہے جس کے صارفین کی تعداد میں وقت کیساتھ اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ صارفین کی تعداد ہی ایک ارب سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن کیلئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر آپ واٹس ایپ وائس کال کررہے ہوں اور چاہتے ہیں کہ ویڈیو کال پہ چلے جائیں تو آپ صرف ایک بٹن کا استعمال کریں گے جیسے ہی آپ مطلوبہ سہولت کو حاصل کرنا چاہیں گے تو دوسری جانب جس شخص سے آپ بات کرنا چاہتے ہیں اس کو درخواست موصول ہوجائے گی کہ آپ اس سے وائس کال کے بجائے ویڈیو کال پر بات کرنا چاہتے ہیں تو اگر دوسری جانب موجود شخص نے آپ کی درخواست منظور کرلی تو ویڈیو کال شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وائس کالز کے دوران ویڈیو کال پر منتقل ہونے کا آپشن موجود نہیں تھا اور ایسا کرنے کے لیے کال منقطع کرنا پڑتی تھی۔اس کے علاوہ واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر سامنے لانے والا ہے جس کے ذریعے آپ گروپ چیٹ میں بھی ویڈیو کال کا فائدہ اٹھا سکیں گے ،اس سے پہلے واٹس ایپ پر ون آن ون کال کی سہولت موجود ہے ۔فی الحال یہ فیچر ان صارفین کو دستیاب ہے جنھوں نے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے لیے سائن اپ کیا ہوا ہے۔