شیخوپورہ میں 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ میں 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

"نیو نیوز تازہ ترین " 

شیخوپورہ  میں 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم شیراز عرف راجہ فاروق آباد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کاتبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ ملزم نے 6 روز پہلے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا تھا، اغواکی گئی بچی کی 4 روزبعدبوری بند لاش ملی تھی۔فاروق آباد کے علاقے محلہ گرونانک پورہ سے تیسری کلاس کی 8 سالہ طالبہ (م ش) کی لاش گھر کے قریبی گندگی کے ڈھیر سے ملی تھی ، معصوم بچی کے ہاتھ پاﺅں توڑ کر اسے بوری میں بند کرکے پھینکا گیا تھا۔ خیال رہے کہ قصور کی زینب کی لاش بھی گندگی کے ڈھیر سے ہی ملی تھی۔