سعودی پولیس نے غیر ملکی ملازم کے ساتھ نارواسلوک کرنے والے شہری کے خلاف اہم کارروائی شروع کر دی

سعودی پولیس نے غیر ملکی ملازم کے ساتھ نارواسلوک کرنے والے شہری کے خلاف اہم کارروائی شروع کر دی

ریاض :سعودی عرب میں گھروں میں قہوے کا خاص بندوبست کیا جاتاہے اور اسکے لیے مخصوص ملازم بھی رکھے جاتے ہیں تاہم سعودی عرب میں کئی بار ان ملازمین کے ساتھ نارواسلوک کی خبریں سننے میں آتیں ہیں ۔ایسا ہی افسوسناک واقعہ گزشتہ روز دیکھنے کو ملا ۔جب ایک سعودی شہری نے قہوہ پیش کرنے والے غیر ملکی شہری کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور اس کی ایسا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کسی رشتہ دار نے اپلوڈ کر دی ۔

تاہم اب وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی کارکن کی توہین پر مشتمل وڈیو کلپ کا نوٹس لے لیاگیا۔ معاملہ ادارہ انسداد اسمگلنگ کے حوالے کردیاگیا۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کررکھا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کارکن سماج کی ایک مشہور شخصیت کو قہوہ پیش کررہا ہے اور وہ شخصیت اس کے ساتھ بدسلوکی کررہی ہے۔