پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش تک نہیں کی، زینب کے والد کا دعویٰ

پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش تک نہیں کی، زینب کے والد کا دعویٰ

قصور: مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کیمرے کی مدد سے ملزم پکڑ کر بچی کو بچایا جا سکتا تھا لیکن پولیس نے ملزم کو پکڑے کی کوشش تک نہیں کی۔ ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج سے وہ شخص سمجھ نہیں آیا لیکن جب اگلے دن کیمرے سے پتا چل گیا تھا تو بہتر ٹیکنالوجی کی مدد سے تصویر کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی مقتولہ زینب کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت

انہوں نے کہا کہ جب ملزم کا پتا چلا تو پولیس نے مکمل طریقے سے علاقے کو سیل نہیں کیا جبکہ ملزم کو پکڑا جا سکتا تھا اور بچی کو زندہ بچایا جا سکتا تھا لیکن پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

محمد امین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مطمئن کر کے گئے ہیں کہ ملزمان جلد پکڑے جائیں گے اور انصاف دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جس سے قصور شہر میں صورتحال کشیدہ ہو گئی اور ہنگامے پھوٹ پڑے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں