پیپلز پارٹی نے قصور واقعے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا

پیپلز پارٹی نے قصور واقعے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے قصور واقعے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے قصور واقعے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قصور میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ہے۔

ایک سال میں قصور میں اس طرح کے 10 واقعات پیش آئے ہیں۔ 2015 میں ایک گینگ نے 280 بچوں کو اغوا کر کے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ قصور واقعے پر وزیر قانون و انصاف ایوان میں جواب دیں۔ گزشتہ روز ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر سندھ اور پنجاب اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ چھ روز قبل 7 سالہ زینب اپنے گھر کے قریب روڈ کوٹ کے علاقے میں ٹیوشن پڑھنے گئی تھی جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا جس کے بعد گزشتہ روز پولیس کو زینب کی لاش شہباز خان روڈ پر کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں