ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر جان گینگسٹر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد حملہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال نو کا آغاز ہوتے ہی دبنگ خان نے مشہور ریالٹی شو بگ باس کی میزبانی کے ساتھ ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3 ‘ پر بھی کام شروع کردیا ہے جو کہ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کو جلدی مکمل کرنے کیلئے اداکار دن رات کام کرنے میں مصروف ہیں مگر ان کی یہ خواہش لگتا ہے کہ ابھی پوری نہیں ہوگی کیونکہ ممبئی میں شوٹنگ کے دوران ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا کہ شوٹنگ کو روکنا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:https://www.neonetwork.pk/06-Jan-2018/41095
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلم کے سیٹ پر مسلح افراد کے گروپ نے حملہ کردیا اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے بعد پولیس نے بروقت واقع پر پہنچ کر اداکار کو باحفاظت ان کے گھر پر پہنچا دیا اوران کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جودھ پور کی عدالت میں جب سلمان خان نایاب ہرن کے شکار کے کیس سے متعلق عدالت میں گئے تو وہاں کے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی کیونکہ راجھستان کی ایک کمیونٹی اس نایاب ہرن کی عبادت کرتے ہیں۔ جبکہ سیٹ پر کئے گئے اس حملے کو گینگسٹر سے جوڑا جارہا ہے۔پولیس نے اب سلمان خان کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔