سرگودھا: تصور آباد میں 18سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا: تصور آباد میں 18سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا: پولیس ذرائع کے مطابق تصور آباد بھلوال کی رہائشی 18 سالہ ساجدہ پروین صبح گھر سے کھیتوں میں گئی مگر واپس نہ آئی۔ لڑکی کے والدین اسے تلاش کرتے رہے 5 گھنٹے کے بعد لڑکی کی لاش کھیتوں سے ملی جیسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا منتقل کر دی۔ پولیس نے مقتولہ کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

یاد رہے کہ چھ روز قبل قصور کی رہائشی 7 سالہ زینب اپنے گھر سےں ٹیوشن پڑھنے گئی تھی جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پولیس کو زینب کی لاش شہباز خان روڈ پر کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں