فخر زمان مکمل فٹ ہو گئے ، تیسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہونگے

فخر زمان مکمل فٹ ہو گئے ، تیسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہونگے

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کاتیسرا میچ ہفتے کو  ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا ۔ شاہینوں کے پاس  نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بچانے کا آخری موقع ہے  جس کیلئے قومی ٹیم نے ڈونیڈن میں بھرپور پریکٹس کی ۔دوسرے ون ڈے سے باہر ہونیوالےفخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا.

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی ڈونیڈن میں تیسرے ون ڈے کیلئے بھرپور تیاریاں کیں ۔انجری سے صحتیاب ہونیوالےفخر زمان بھی بیٹنگ کر کے وارم اپ ہوئے .ٹیم فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ نے فخر کی انجری ٹھیک ہونے کا بتایا۔ کرکٹرز نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ ، بولنگ اور پھر فیلڈنگ کی پریکٹس کی .کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کےعلاوہ جِم میں بھی محنت کی ۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور سیریز میں واپسی کے لیے پرامید ہیں
ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا.