مکہ مکرمہ میں خوفناک آتشزدگی،5 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ میں خوفناک آتشزدگی،5 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ:سعودی عرب اور پوری مسلمان برادری کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ایک عوامی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ کے رہائشی علاقے شرائع المجاہدین کالونی کی عمارت میں لکڑیوں اور فرنیچر کو آگ لگ لگنے کی وجہ سے ہونے والے حادثے میں پانچ افراد دم گھٹنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے اور کم سے کم پانچ افراد جھلسنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن نائف الشریف نے بتایا کہ ادارے کے ہدایات و کنٹرول سینٹر کو ایک عمارت میں لکڑیوں اور فرنیچر کی وجہ سے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوری طور پر متاثرہ جگہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا مگر اس دوران پانچ افراد جاں بحق ہوگئے اور 5 کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔