زینب کے والد نے شہباز شریف کی بنائی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کر دی

زینب کے والد نے شہباز شریف کی بنائی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کر دی

قصور: قصور میں قتل ہونے والی ننھی پری کے والد محمد امین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پولیس بروقت کارروائی کرتی تو میری بچی کو بچایا جا سکتا تھا۔ مقتولہ نے شہباز شریف کی بنائی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کے نوٹسز پر زیادہ مطمئن ہیں۔

یاد رہے  وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی تھی۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے افسر شامل تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی سے آئندہ 24 گھنٹے میں رپورٹ مانگی تھی۔

خیال رہے کہ چھ روز قبل قصور کی رہائشی 7 سالہ زینب کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پولیس کو زینب کی لاش شہباز خان روڈ پر کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں