مناسب وقت اور حالات میں شمالی کوریا سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

مناسب وقت اور حالات میں شمالی کوریا سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا اور شمالی کوریا کے مابین جاری کشیدہ صورتحال بہتری کی جانب دکھائی دے رہے ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مناسب وقت اور بہترحالات میں شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وہ اپنے سخت حریف شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کو تیار ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ ہم مناسب وقت اور بہترین حالات کے انتظار میں ہیں اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریائی صدر مون جائی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں اور اس کے لئے مناسب وقت کا انتظار ہے۔
وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو جنوبی کوریائی صدر نے سراہتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ وہ شکر گزار ہیں کہ سپرپاور ملک کے سربراہ کی جانب سے نرمی نظر آئی جو ناصرف جنوبی کوریا بلکہ پوری دنیا کے لئے امن کا عندیہ ہے اور یہ خوشخبری امریکی صدر کے روئیے کے بغیر ممکن نہ تھی۔