زینب کے والد نے جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کرنیکا مطالبہ کر دیا

زینب کے والد نے جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کرنیکا مطالبہ کر دیا

قصور : زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد نے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مسترد کردیا۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے جو جے آئی ٹی تشکیل دی ہے ،اس کا سربراہ قادیانی ہے ،ہم ایسی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں ،جے آئی ٹی کا سربراہ کوئی مسلمان بنا یا جائے تو اسی پر اعتبار کریں گے۔انہوں نے اپنے لوگوں کو پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کوشش کریں کہ کسی گاڑی ،گھر یا املاک کو نقصان نہ پہنچائیں ،اس طرح سے ہماری کوششوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف نے نوٹس لیا ،اس بات سے میں مطمئن ہوں،دوسری جانب پولیس نے اس کیس میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ،اگر بروقت کارروائی کی ہوتی تو ہماری بچی کی زندگی بچ جاتی۔