قصور کی تحصیل پتوکی   میں  11 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ نواحی گاؤں ڈھولن چک نمبر 27 سے 2 روز قبل غائب ہونے والے 11 سالہ بچے شراق کی لاش قریبی کھیتوں سےبرآمد ہوئی ۔11 سالہ شراق کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔

 بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ شرق عرف  بوبی تین روز قبل سکول جاتے ہوئے غائب ہوگیاتھا۔ انہو ں نے بچے کی گمشدگی کے حوالے سے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی مگر اس حوالے سے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا۔11 سالہ شراق کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

گزشتہ روز قصور میں 7 سالہ بچی زینب کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد شہر بھر میں احتجاج جاری ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ پنجاب حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔