زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے ، پنجاب پولیس

زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے ، پنجاب پولیس

قصور :پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
آر پی او شیخوپورہ کے مطابق ہ زینب قتل کیس میں 8 مشتبہ افراد پہلے سے ہی زیر حراست ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔احمد رضا قصوری کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کا بیان بے بنیاد ہے۔ 
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں ثاقب نثار نے انہیں بتایا کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم زینب کا قریبی رشتہ دار ہے۔