حسن علی ایک اور ریکارڈ پر قبضہ کرنے کے انتہائی قریب

حسن علی ایک اور ریکارڈ پر قبضہ کرنے کے انتہائی قریب

لاہور:پاکستان کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے ہیں ۔اپنی عمدہ باؤلنگ کی بدولت دنیا کے تگڑے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نطانے والے اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان حسن علی اب شعیب اختر کا ریکراڈ توڑنے کے قریب ہیں ۔حسن علی لگاتار 13 و ن ڈے انٹرنیشنل میچوں میں مسلسل وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے باﺅلر بن گئے ہیں اور اگر انہوں نے اگلے تین میچوں میں ہر میچ کے دوران کم از کم ایک وکٹ بھی حاصل کر لی تو شعیب اختر کا ریکارڈ برابر کر دیں گے جنہوں نے 16 لگاتار میچوں میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سب سے زیادہ لگاتار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے دوران وکٹیں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر بریٹ لی کے پاس ہے جنہوں نے لگاتار 26 میچوں میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 یاد رہے کہ حسن علی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین باؤلر کا اعزاز حاصل کیا اور  ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ مایہ ناز باؤلر وقار یونس سے چھین لیا تھا۔