مسجد الحرام کی 55 سال پرانی نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مسجد الحرام کی 55 سال پرانی نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

مکہ مکرمہ:امت مسلمہ کیلئے سب سے اہم جگہ مسجد الحرام کی 55 سال پرانی نایاب ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مسجد الحرام کی 1385 ھ کے دوران لی جانیوالی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں حرم شریف کو چراغاں کرنے کیلئے جنریٹر کی آواز سنی جاسکتی ہے۔

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ حرم شریف کے اطراف جنریٹرز کاشور صرف اذان اور لاﺅڈ سپیکر کے ذریعے نماز کی تکبیروں سے ہی تھمتاتھا۔اس کے سوا جنریٹرز کا شور کنٹرول کرنے والی کوئی اور چیز نہیں تھی۔

ویڈیو کلب میں مسجد الحرام میں رونما ہونیوالی تاریخی تبدیلیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے 1344ھ میں حرم مجلس انتظامیہ،1346 ھ میں حرم شریف کے دالانوں میں ترمیم ،دیواروں اور ستونوں پرروغن ،زمزم کے گنبد کی اصلاح ،نمازیوں کو سورج کی تمازت سے بچانے کیلئے سائبان کی تنصیب اور صفا و مروہ کے درمیان پتھر لگانے والے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔