لاہور میں پہلی سبز شادی نے دھوم مچا دی

لاہور میں پہلی سبز شادی نے دھوم مچا دی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور میں پہلی سبز شادی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ نے دھوم مچا دی ہے ۔ بیجوں کے کارڈ اور پودوں کے تحائف نے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو بھی ٹویٹ کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
پاکستان میں دسمبر سے جنوری تک ہونے والی شادیوں کو خاص شادی کے موسم سے منصوب کیا جاتاہے ۔پاکستان میں اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی شادی اسی موسم میں ہوتی ہے ۔
لاہور میں ہونے والی اس شادی میں سبز ہ غالب رہا ہے ۔ شادی کا کارڈ اور دعوت نامے بیجوں سے تیار کیے گئے تھے ، جبکہ بیگ کے لیے ہڈیوں اور پٹ سن کا استعمال کیا گیا تھا۔دلہا دلہن کو تحفے میں پودے پیش کیے گئے ۔شادی کی شہرت اتنی ہوئی کہ جرمن سفیر نے بھی خوش ہوکر ٹویٹ کر دیا ۔

بہت اچھا محسوس ہواکہ #Pakistanis اپنی سماجی تقریبات میں'سبزے'کا سوچ رہے ہیں۔لاہورمیں پہلی'سبز شادی'کے بارےمیں سنا۔بیج سےبنےکارڈ،گوشت کی ہڈیوں سےپٹ سن کےبیگ،پودوں کےتحائف۔۔واقعی دلچسپ خیالات ہیں۔ہمیں ایسےمزید #naturelovers کی ضرورت ہے۔کیاہم مزید #Greenweddings دیکھ سکتے ہیں؟ pic.twitter.com/4u9WwjN0Ci

5253b48f1856b7beb12f6c65985e530b