سعودی عرب، 26 لاکھ 64 ہزار 532 عمرہ ویزے جاری

سعودی عرب، 26 لاکھ 64 ہزار 532 عمرہ ویزے جاری
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

مکہ مکرمہ : ربیع الثانی 1440 ھ کی اختتام تک عمرہ پر آنے والوں کی تعداد، 26 لاکھ 64 ہزار 532 تک پہنچ گئی۔

1439ھ کے دوران مذکورہ مدت کے دوران آنے والے معتمرین سے ان کی تعداد 3.47 فیصد زیادہ رہی۔ اب تک 26 لاکھ 64 ہزار 532 عمرہ ویزے جاری کئے جاچکے ہیں۔

اب تک عمرہ پر آنے والوں میں پاکستانی معتمرین مسلسل اول ہیں۔ ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر انڈونیشی اور تیسرے نمبر پربھارتی زائرین ہیں۔