کویت میں وزٹ ویزہ کے حصول کے لئے 500 دینار تنخواہ کی شرط

کویت میں وزٹ ویزہ کے حصول کے لئے 500 دینار تنخواہ کی شرط
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کویت سٹی : کویتی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے لئے وزٹ ویزہ جاری کرنے کی نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ کویت میں مقیم غیر ملکی اپنے اعزہ کو وزٹ ویزے پر بلانا چاہے تو اس کی شرط یہ ہے کہ اس کی کم سے کم تنخواہ 500 دینارہو۔

اعلامیہ کے مطابق وزٹ ویزے کے لیے تنخواہ کی شرط پر نظر ثانی کرتے ہوئے 500 دینار مقرر کر دی گئی ہے جس کے تحت کفیل اپنے اور اپنی زوجہ کے والدین کے لیے وزٹ ویزے کی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔

کفیل کی زوجہ اور بچوں کے لیے ویزے کا اجراء90دن جبکہ والدین اور عزیزو اقارب کو ویزہ 30 دن کے لیے جاری کیا جائیگا۔