ڈونلڈ ٹرمپ کا قومی ایمرجنسی کے اعلان کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا قومی ایمرجنسی کے اعلان کا عندیہ
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی ایمرجنسی کے اعلان اور امریکہ میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر فوج کے لیے مختص تعمیراتی مد میں سے کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات ٹیکساس کے شہر مک ایلن کی جانب جاتے ہوئے کہی، جہاں انھوں نے سرحد پر غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ دیوار کے لیے رقوم منظور کرانے کے لیے حزب مخالف کے ڈیموکریٹس کے ساتھ کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ پاتے تو شاید وہ ہنگامی حالت کا اعلان کریں۔ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کروں۔

ابھی تک میں نے ایسا نہیں کیا، میں ایسا کر سکتا ہوں،اگر میں کامیاب نہیں ہوتا، تو ممکن ہے مجھے ایسا ہی کرنا پڑے۔ٹرمپ نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ ہم سمجھوتے تک نہ پہنچ سکیں، انھوں نے کہا کہ ایک فریق کو سرحدی سکیورٹی سے کوئی غرض نہیں۔