بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے ارجن کپور کے والد کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا

بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے ارجن کپور کے والد کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے ارجن کپور کے والد بونی کپور کو اپنی رہائش گاہ میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے ارجن کپور کے والد بونی کپور کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ارجن کپور نے پہلے سلمان خان کی بہن سے دوستی کی اور پھر اس سے بریک اپ کر لیا ۔

اس کے بعد ارجن کپور نے سلمان کی بھابھی ملائیکا سے تعلقات قائم کرنا شروع کردیئے جس کی وجہ سے ارباز اور ملائیکا میں طلاق ہوگئی ، اب ارجن کپور ملائیکا اروڑا کے ساتھ متعدد ایونٹس میں نظر آ رہے ہیں۔

سلمان خان کے قریبی دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ارجن کپور کی وجہ سے سلمان خان کے گھر میں کافی چپقلش چل رہی تھی جس کی وجہ سے سپر ہیرو نے ارجن کپور کے والد بونی کپور کو بھی گھر میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے ۔