پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہو گی، ایرون فنچ

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہو گی، ایرون فنچ
کیپشن: فوٹو بشکریہ ایرون فنچ ٹوئٹر

سڈنی :پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہو گی۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ سے جب سوال کیا گیا کہ یہ وقت آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے درست ہے جس پر انہوں  نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے تاہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہو گی اور وہاں پر موجود شائقین کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت محظوظ ہونگے ۔

آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بے شمار فالورز ہیں اور انہیں اپنے گھر میں اسٹار کھلاڑیوں کے کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملنا چاہیئے ۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے کہا کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا ہوں اور پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے خوشی ہو گی ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سال مارچ میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز ہو گی جس کیلئے پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی ہے کہ کچھ میچ کراچی یا لاہور میں کھیلیں ۔