اب کھانسی کے سیرپ کو بھول جائیں ، چاکلیٹ ٹریٹمنٹ کے حیران کن فوائدسامنے آگئے

اب کھانسی کے سیرپ کو بھول جائیں ، چاکلیٹ ٹریٹمنٹ کے حیران کن فوائدسامنے آگئے
کیپشن: image by facebook

نیویارک : چاکلیٹ پسند کرنے والے افراد کے لیے اچھی خبر آگئی ، نئی تحقیق کے مطابق کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے لیے چاکلیٹ کا استعمال بہترین قرار دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کے مطابق کھانسی سے نجات کے لیے ڈاکٹر کے تجویز کردہ سیرپ سے زیادہ مفید چاکلیٹ ثابت ہوتی ہے جو جسم میں کھانسی کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔

امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں نے تحقیق میں یہ بات عیاں کی ہے ،  کھانسی کے خلاف "کوکا" کا کردار کھانسی کے عام سیرپ سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے ، پروفیسر موریس کے مطابق اس سلسلے میں ایک نئی چاکلیٹ میڈیسن بھی متعارف کروائی گئی ہے جوکہ کھانسی اور نیند میں دشواری کو صرف 48 گھنٹے کے اندر ٹھیک کرتی ہے ۔

تحقیق کے دوران 162 افراد پر تجربہ کیا گیا جس کے دوران دو دن کے اندر حیران کن نتائج سامنے آئے ، ڈیڑھ سو سے زائد افراد چاکلیٹ ٹریٹمنٹ سے مطمئن دکھائی دیئے ۔