مریم نواز نے میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر سنا دی

مریم نواز نے میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر سنا دی

لاہور :مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں ذاتی معالجوں نے سار ا دن ملنے کی کوشش کی لیکن انہیں نواز شریف سے ملنے نہ دیا گیا ۔


مریم نوا زنے کہا کہ نواز شریف کے بازو میں درد ہے جو انجائنا کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معالج پورا دن ان سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن معالجوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ نواز شریف کو قابل اعتماد ڈاکٹروں کو دکھانے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق کوئی بھی خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ،دل کے مریض کے بازو میں مسلسل در د خطرے کی بات ہے ،ان کا کہنا تھا نواز شریف تک فوری رسائی بہت ضروری ہے ۔