خطہ مزیدکسی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا، شاہ محمود قریشی

خطہ مزیدکسی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔


وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے اور خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تہران کے دورے پر ایرانی قیادت سے ملاقات کروں گا، ایران کے موقف کوسمجھنے کی کوشش کی جائیگی، ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے.

ایران نےحادثاتی طورپر یوکرائن کا طیارہ گرانےکااعتراف بھی کرلیا ہے جس میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں ہم منصب سے ملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی موقف سامنے رکھوں گا۔