حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے، رانا ثناء اللہ

حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے، رانا ثناء اللہ
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹی، حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے، مخالفین کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما  رانا ثںاء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم ہاؤس کسی کی جاگیر نہیں، چاہتے ہیں ان ہاوَس تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے، سکون قبر میں ملتا ہے تو کیا پوری قوم کو قبر میں لٹانا چاہیے، مہنگائی کی وجہ سے سب پریشان ہیں، ووٹ کو عزت دو سے مراد عوامی رائے کا احترام کیا جائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت کی غربت کے خاتمے کیلئے کوئی پالیسی نہیں، حکومت کے پاس ایک ہی پالیسی ہے جو انتقام ہے، حکومت مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، حکومت کیا کر رہی ہے سب کو معلوم ہے، انتقام کے باعث حکومت کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔