مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ترجمان پاک آرمی

 مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ترجمان پاک آرمی
Image Source: File Photo

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور  نے کہا ہے  کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے یہ بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں حالیہ احتجاج اور ہنگامہ خیزی سے نکلنے کے لیے بھارتی آرمی چیف کی طرف سے ایسے بیانات دیئے جا رہے ہیں۔

پاک فوج کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں متعصب اور انتہاپسندانہ بھارتی سوچ سے آگاہ ہیں، دنیا کو مقبوضہ وادی میں بھارتی جبر کا نوٹس لینا چاہئے۔ بھارتی جبر خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بھارت کو 27 فروری 2019 یاد ہو گا، اب کی بار اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب ہو گا۔