کراچی میں کے الیکٹرک اور نجی کمپنی کے تعاون سے وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے 

کراچی میں کے الیکٹرک اور نجی کمپنی کے تعاون سے وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے 

کراچی : کراچی میں اب بجلی سے چلنے والی گاڑیاں نہ صرف سڑکوں پر دوڑیں گی بلکہ اب بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو چارج کرنے کیلئے باقاعدہ اسٹیشنز بھی دستیاب ہونگے، کے الیکٹرک اور شیل پاکستان کے اشتراک سے کراچی میں پہلی بار الیکٹرک-وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس سے وزیر اعظم کے ویژن کے تحت الیکٹرک- وہیکلز کے استعمال اور ماحول دوست گرین اینرجی کو فروغ ملے گا۔ 

کے الیکٹرک اور شیل مشترکہ طور پر پہلے مرحلے میں تین علاقوں میں الیکٹرک-وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم کریں گے جن میں خیابان بحریہ، گلشن ٹاؤن اور گڈاپ ٹاؤن شامل ہیں اور جس کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ان فلنگ اسٹیشنز پر 50 کلو واٹ کے ریپڈ چارجرز نصب کیے جائیں گے جبکہ آئندہ 3 سے 5 سالوں کے دوران دونوں ادارے مزید سائٹس کے قیام کے مواقعوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

دنیا بھر میں تیل کے ذرائع ٹرانسپورٹ کو کم سے کم کرنےاور ماحول دوست گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کے لیے جسطرح کام ہورہاہے  ، حکومت  پاکستان نے بھی بجلی سے چلنے والی کاروں  کی امپورٹ کے حوالے سے اہم ترین قدم اٹھا دیا ہے ۔  تاہم ماہرین کے مطابق ان کاروں کی سب سے بڑی مشکل ان کی چارجنگ ہے ، جس کی وجہ سے ابھی تک یہ کاریں پاکستان میں ابھی تک اتنی تیزی مقبول نہیں ہورہی ہے ۔ 

مگر اب حکومت  پاکستان کی خاص توجہ کیو جہ سے تیز تیز چارجنگ والے اسٹیشنز قائم کرنے کے حوالے اقدامات کیے جارہے ہیں  ، ماہرین کا کہناہے کہ کراچی میں لگائے جانےو الے کار چارجنگ اسٹیشز تیز چارجنگ کے ساتھ  کار مالکان کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کریں گی جس کی وجہ سے کاروں کی خرید میں اضافہ متوقع ہے ۔