بیجنگ ،دفتری اوقات کار میں دوسری مرتبہ ٹوائلٹ جانے پر جرمانہ

بیجنگ ،دفتری اوقات کار میں دوسری مرتبہ ٹوائلٹ جانے پر جرمانہ
سورس: File photo

بیجنگ، دفتری اوقات میں دوسری مرتبہ ٹوائلٹ جانے والے ملازمین کو جرمانہ ۔

سوشل میڈیا پر" انپو الیکٹرک سائینس اینڈ ٹیکنالوجی "  چینی کمپنی نے ملازمین کے دوسری مرتبہ ٹوائلٹ پر جانے پر جرمانہ عائد کردیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ 

کمپنی نے اپنے دفتر کے ملازمین کو ایک نوٹس کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ اگر کوئی ملازم ایک دن دوسری مرتبہ ٹوائلٹ جائے گا تو اس کو 20 یوآن یعنی پاکستانی 500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ 

کمپنی کے کسی نامعلوم ملازم نے یہ نوٹس سوشل میڈیا پر مختلف سائیٹس پر شیئر کردیا جس کے بعد کمپنی پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔ 

کمپنی کا کہنا ہے کہ سست اور کاہل ملازمین اکثر کام کی اوقات میں کام سے بچنے کے لئے باربار ٹوائلٹ میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں سگریٹ پیتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کام کا ہرج ہوتا ہے ۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ جرمانے کی رقم ملازمین کی تنخواہ سے نہیں کاٹی جارہی بلکہ سالانہ اور ششماہی بونس میں کاٹی جائے گی ۔

کمپنی ملازمین کا کہنا ہےکہ ہر ملازم کو کاہل اور کام چور سمجھنا بالکل بھی درست نہیں کیونکہ مختلف بیماریوں بالخصوص ذیابیطس کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے اور ٹوائلٹ جانے کی فوری ضرورت پڑتی ہے۔ یہ پابندی ایسے افراد کے بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔