حکومت جو ٹیکس اکٹھا کرتی اس سے عوامی پروگرام شروع نہیں ہو سکتے، وزیراعظم

حکومت جو ٹیکس اکٹھا کرتی اس سے عوامی پروگرام شروع نہیں ہو سکتے، وزیراعظم
کیپشن: حکومت جو ٹیکس اکٹھا کرتی اس سے عوامی پروگرام شروع نہیں ہو سکتے، وزیراعظم
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد: ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ‘راست’ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے اور 22 کروڑ میں سے 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں تاہم 70 فیصد افراد حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں اور ان میں بھی 3 فیصد پاکستانی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کو جو ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے اس سے عوام کیلئے پروگرام شروع نہیں ہو سکتے اور کم ٹیکس اکٹھا کرنے کے باعث ملکی تعمیر و ترقی پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہا نظام راست بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ یہ پروگرام شروع کرنے پر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں اور احساس پروگرام کے ذریعے غربت پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اور راست پروگرام غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ گزشتہ چھ ماہ سے اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ریکارڈ ترسیلات زر آنے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا۔

انہوں نے کہا آج جو قدم اٹھایا گیا وہ ڈیجیٹل پاکستان کی طرف بڑا قدم ہے اور اس اقدام سے ہم کیش اکانومی سے 22 کروڑ عوام کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ متوسط طبقے کو اپنی ترقی میں شامل کر رہے ہیں۔