لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ

لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ
کیپشن: لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: صوبہ پنجاب کے درالحکومت لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئ۔شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھا جبکہ اس کی شدت 1.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے۔جس کی شدت ریکٹراسکیل پر3.1 ریکارڈ ہوئی تھی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مغرب میں 195کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

گزشتہ سال 30 دسمبر کے روز شانگلہ، بٹگرام اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا اور زلزے کی زیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔