وزیراعظم نے ثابت کر دیا نئے پاکستان میں جینا مہنگا اور خون سستا ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے ثابت کر دیا نئے پاکستان میں جینا مہنگا اور خون سستا ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: وزیراعظم نے ثابت کر دیا نئے پاکستان میں جینا مہنگا اور خون سستا ہے، بلاول بھٹو
سورس: فائل فوٹو

مالاکنڈ: پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا یہ تبدیلی والے سارے دھوکے باز ہیں اور  میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں گے جبکہ اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کو ختم کر کے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ بزدلی دکھائی اور شہیدوں کے لواحقین کو بلیک میلر کہا اور ہزارہ برادری کوانصاف نہیں دلا سکے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کر دیا کہ نئے پاکستان میں جینا مہنگا اور خون سستا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ملاکنڈ کے عوام نے بہادری کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور ملاکنڈ کے عوام نے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کو بھگا دیا جبکہ یہ وہی مالاکنڈ کے بہادر شہری ہیں جنہوں نے شہادتوں کو تو گلے لگا لیا لیکن کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے پورے کیے اور ذوالفقار علی بھٹو نے ملاکنڈ سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا دہشتگردوں نے اے پی ایس میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ 

خیال رہے کہ تین جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے دس کان کُنوں کو قت کر دیا تھا، جو کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ اس سانحے کے بعد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر احتجاج شروع کر دیا تھا اور یہ احتجاج چھ روز تک جاری رہا۔  مظاہرین کا مختلف مطالبات کے ساتھ ساتھ ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ وزیراعظم کے آنے تک وہ اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کریں گے۔

بعد ازاں حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد میتوں کی تدفین کردی گئی اور اگلے روز وزیر اعظم نے کوئٹہ پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی اور ان کو حکومتی تعاون دینے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔