وزیراعلیٰ نے دو روز میں لاہور کو کچرے سے پاک کرنے کا عزم کرلیا

وزیراعلیٰ نے دو روز میں لاہور کو کچرے سے پاک کرنے کا عزم کرلیا
سورس: File photo

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دو روز میں لاہور سے کچرا اٹھانے کا الٹی میٹم دے دیا ۔ وزیراعلیٰ نے واضع کردیا کہ جو کام نہیں کرتا اس کو فار غ کردیا جائے ۔ 

لاہور کی صفائی سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر کی گندگی اور کچرے پر شدید غصے کااظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو کچرا خانہ بنادیا گیا ہے جو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں جگہ جگہ کچرا بکھرا پڑا ہے ۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر دو روز میں کچرا صاف نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کمپنی سے بلیک میل نہیں ہوں گے ۔ 

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ادارے مل کر لاہور کو شفاف بنائیں اور جو انتظامیہ سے تعاون نہیں کرتا یا کام نہیں کرتا تو اس کو فارغ کردیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو بھی قانون شکنی کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔