وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےشہری فداءللہ کی جانب سے  دائرعمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی ۔

 درخواست گزار  نے استدعاکی کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز بکے ہیں ۔ شیخ رشید نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے ۔

درخواست کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس  اطہر من اللہ نے  ریمارکس دیئے کہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔