آپ بھی کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں اگر آپ عام زکام کا شکار رہے ہیں ؟حیران کن تحقیق

آپ بھی کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں اگر آپ عام زکام کا شکار رہے ہیں ؟حیران کن تحقیق

لندن:ماہرین طبعیات نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس بات کی تحقیق کی گئی کہ اگر کوئی شخص عام زکا م والے خلیات کا حامل ہو تو وہ کورونا وائرس سے باآسانی بچ سکتا ہے کیونکہ عام زکام والے خلیات کورونا وائرس کے خلاف قدرتی مدافعت  بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ۔


ایک تحقیق  میں انکشاف ہوا ہے کہ عام زکام والے خلیات کورونا وائرس کے خلاف قدرتی مدافعت  بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ،امپیریل  کالج لندن کی اس تحقیق   میں بتایا گیا ہے کہ  جس انسان میں پہلے سے  عام زکام کے 'ٹی سیلز 'موجود ہوں وہ کورونا سے محفوظ رہ سکتا ہے ،تحقیق میں ایسے افراد کا مشاہدہ کیا گیا جن میں پہلے سے ٹی سیلز موجود تھے ۔

اس تحقیق کا آغاز 2020 میں شروع کیا گیا تھا ۔ماہرین کے مطابق یہ تحقیق ویکسین کی دوسری نسل کی تیاری میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔