ماہرہ خان کی پی ایس ایل میں دھواں دار انٹری 

Mahira Khan, Peshwar Zalmi, Javed Afridi

کراچی :سپراسٹار ماہرہ خان کو پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا ،مسلسل پانچویں سال ماہرہ خان پشاور زلمی کا حصہ بن گئی ہیں ۔

نیو نیو ز سپورٹس رپورٹر کے مطابق  ماہرہ خان اس سے قبل بھی پی  ایس ایل تھری، فور، فائیو اور سیزن چھ میں بھی زلمی سے منسلک رہی ہیں،  پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ماہرہ خان کو ایک بار پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

d5ba2e8e6e84c5c6c73b0e18be1c03ae

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پشاور زلمی فیملی کاحصہ بن کر پرجوش ہیں اور ٹیم زلمی کو پی ایس ایل سیون کے لیے گڈ لک کا پیغام دیتی ہیں ۔

واضح رہے ماہرہ خان پشاور زلمی کے ہٹ اینتھمز ہم زلمی، زلمی کنگڈم میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں ماہرہ خان زلمی کی فیشن برانڈ "زلمی فیشن" سے بھی منسلک ہیں ۔