دیامربھاشا ڈیم کے حوالے سے تاریخی پیش رفت سامنے آگئی

diamer bhasha dam ,imran khan

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم کے حوالے سے تاریخی پیش رفت ہوئی ہے جس سے منصوبہ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے  بتایا کہ دیامر بھاشا اور اپر کوہستان کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے دہائیوں سے حل طلب معاملات طے کرلیے ہیں،طور اور ہربن قبیلے میں تنازع ختم ہو گیا ہے۔

05ddb477daabd8eb65c296b1a2017151

قبائل کے درمیان تنازعہ ختم ہونے سے ڈیم منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ،اس معاملے کے حل سے پختونخوا اور گلگت بلتستان کے حدود کا مسئلہ بھی حل ہوا ہے۔


اس سے قبل وزیرعظم عمران خان چلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے سائٹ پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا، اس کے بعد ہم دریاؤں پر ڈیمز بنانےجا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اور مشکل فیصلہ کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم بنانے جا رہے ہیں، اس کو بنانے کا فیصلہ40 سال پہلے ہوا تھا اور کام آج شروع ہوا۔

وزیر اعظم  کا مزید کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے بعد مزید بھی بنائے جائیں گے، دیامر بھاشاڈیم سے مقامی لوگوں کو مفت بجلی ملے گی۔