اقلیتوں پر ظلم و ستم کرنے والی بھارتی حکومت   کو ایک اور جھٹکا

SENATE RESOLUTION, STATE OF NEW JERSEY, Sikh violence

نیو جرسی :اقلیتوں پر ظلم و ستم کرنے والی بھارتی حکومت  کو ایک اور جھٹکا ، امریکی ریاست نیو جرسی کی سینیٹ نے بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

 نیو جرسی کی سینیٹ نے 1984 کے فسادات کو سکھوں کی نسل کشی قرار دے دیا،سینیٹ میں سکھوں کے خلاف تشدد کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ 1984 میں بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد نئی دہلی اور 20 سے زیادہ ریاستوں میں سکھوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے نشانہ بنایا گیا۔

   اس نسل کشی  کے  دوران  30 ہزار سکھوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، سکھوں کو گھروں میں بند کرکے زندہ جلا دیا گیا تھا۔