لاہور میں ایک بار پھر وکلا گردی، سیشن کورٹ کو تالے لگا دیے ،ججز کو بھی روک لیا 

لاہور میں ایک بار پھر وکلا گردی، سیشن کورٹ کو تالے لگا دیے ،ججز کو بھی روک لیا 
سورس: File

لاہور : لاہور میں ایک بار پھر وکلا گردی ۔ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد آصف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا معاملے پر سیشن عدالت کو ایک بار پھر تالے لگا دیے گئے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سائلین اور پولیس اہلکار سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں تک محدود ہیں۔  وکلا نےسیشن کورٹ کے دروازوں کو تالے لگا دیے ۔وکلا کو بھی عدالت کےاندر نہیں آنے دیا جا رہا ۔ باباگروانڈ اورجوڈیشل کمپلیکس کے گیٹوں پر تالے لگا دئیے گئے۔

احتجاجی وکلا کسی عدلتی سٹاف کو عدالت کے اندر نہیں آنے  دے رہے ۔سول کورٹ ایوان عدل کو بھی تالے لگا دئیے گئے

ججز گیٹ کو بھی تالے لگا دئیے گئے۔ ججز کو بھی عدالت کے اندر نہین آنے دیا جا رہا ۔سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ کو بھی دروازے پر روک دیا گیا ۔

وکلا کا کہنا ہے کہ  پولیس ہم وکلا کے خلاف آئے روز جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے ۔ پولیس اہلکاروں اور تفتیشی افسران کو عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں