عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی سماعت25 جنوری تک ملتوی

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی سماعت25 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد :عمران خان کو  پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

 عمران خان  کو پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین سے ہٹانے کے  کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوۓ اور موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ سے فیصلہ آنا ہے اس لیے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کی جائے، پی ٹی آئی پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن کی گزشتہ سماعت کا حکمنامہ نہیں ملا اور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کیا ہے یہ کیس  لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ کمیشن پر اعتماد کریں، عدالت جانے میں جلد بازی نہ کریں ۔ہوسکتا کے جو اپکو لگتا ہے وہ فیصلہ نہ آئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کرنے کہ درخواست کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار بھی آج پیش نہیں ہوۓ ۔کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ درخواست گزار آفاق احمد نے  عمران خان کے خلاف درخواست دے رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں